سفارش تبلیغ
صبا ویژن

تحریک بیداری امت مصطف?ی

 

 




امریکہ میں توہین آمیز فلم کی سازش سامنے آنے کے بعد اہل اسلام نے ایمان اور عقیدت کی وجہ سے جس سخت ردعمل کا اظہار کیا، پاکستان میں مٹھی بھر مغرب پرست ٹولے نے اس ردعمل پر امت مسلمہ کے جذبات کو تنقید و تنقیص کا نشانہ بنایا? جتنی ڈھٹائی سے امریکہ اور مغربی طاقتوں نے اس مکروہ عمل کی حمایت کی، اس سے کہیں زیادہ پاکستان میں نام نہاد سیکولر میڈیا اور اپنے تیئں انسانی حقوق کے علمبرداروں نے کراچی اور پشاور کے واقعات کو بہانہ بنا کر مسلمانوں کے شدید ردعمل کو ہدف تنقید بنایا? 

مغربی تہذیب سے محبت کرنے والے ان افراد اور اداروں نے جس طرح توہین آمیز فلم کے خلاف زبانیں کھولیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو ناموس رسول (ص) کے پائمال ہونے کا دکھ نہیں بلکہ مسلمان عوام کے سامنے مغربی تہذیب کا گھناونا چہرہ سامنے آنے کا دکھ ہے? امریکی اور یورپی میڈیا کی طرح وہ اس بات کا رونا رو رہے ہیں کہ توہین آمیز فلم جیسی حرکتوں کی وجہ سے مغرب اور مسلم دنیا کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے ہونے والی ان کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے اور اس کی وجہ سے مسلم دنیا کی آبادی کو مغربی رنگ میں ڈھالنے کے لیے ہونے والے اقدامات کو نقصان پنہچ رہا ہے، اور یہ آج کی بات نہیں بلکہ ہمیشہ سے مغرب پرست طبقہ یہ کہتا رہا ہے کہ مظاہروں، جلوسوں اور احتجاج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں?

پاکستان کے نامور عالم دین اور جامعہ عرو?الوثق?ی کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی کی طرف سے مظاہروں، جلوسوں اور احتجاجی جلسوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک بیداری امت مصطف?ی (ص) شروع کرکے جہاں آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم، شیعہ علماء کونسل سمیت تمام نظریاتی گروہوں کی احتجاجی سرگرمیوں کی عملی تائید کی ہے، وہاں ان تمام اداروں اور اہلسنت کی تنظیموں اور راہنماوں کو اس تحریک میں شامل ہو کر اتحاد اور وحدت کا مظاہرہ کرنے کی تاکید بھی کی ہے، تاکہ پاکستان میں شیطانی طاقتوں کی بولی بولنے والے سیکولر طبقے کی مذہبی تنظیموں، مظاہروں، جلوسوں اور احتجاجات پر ناجائز تنقید و تنقیص کو غلط ثابت کیا جاسکے اور رسول کریم (ص) کے ساتھ اپنے ایمانی اور اسلامی تعلق کو مضبوط بنایا جا سکے? اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ (ص) کی شان میں گستاخی ایک ناقابل معافی جرم ہے اور تحریک بیداری امت مصطف?ی (ص) اس عظیم جرم کے خلاف لازمی اقدام ہے? کیونکہ شیطانی طاقتوں نے ایک Scenario (منظر نامہ) پوری دنیا اور بالخصوص دنیائے اسلام کے لئے تیار کیا ہے، اور یہ ناپاک حرکت اُسی منظر نامے کا ایک حصہ ہے?

عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز منصوبے کے مراحل:
یہ سلسلہ قدیم عرصہ سے جاری ہے، لیکن نائن الیون کے بعد اِس میں تیزی آئی ہے، شیطانِ بزرگ امریکہ نے خود ہی ایک ناپاک منصوبہ بناکر اپنے ملک کے اندر ایک ڈرامہ رچایا اور پھر اس کے بعد دنیائے اسلام کے خلاف جنگ شروع کر دی اور ایک ایک کرکے اسلامی ممالک پر قبضہ کرنا شروع کر دیا? پہلے مرحلے میں فقط مسلمان حکمرانوں کی تحقیر کی گئی اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں پاکستان کی تحقیر کی گئی، مملکت کی تحقیر کی گئی، اور جب یہ مرحلہ بھی طے ہوگیا تو تیسرے قدم پر مسلمان عوام کی بطور امت تحقیر شروع ہوئی، خواہ وہ اسلامی ملک کے اندر رہنے والے مسلمان ہوں یا مغرب اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں مقیم مسلمان?
 
چوتھے مرحلے میں اسلام، دینِ پاک اور شریعتِ مقدسہ کی توہین کا عمل شروع ہوا? مختلف افراد جن میں مصنفین، ٹی وی، میڈیا اور اخبارات کے افراد شامل ہیں اور انسانی حقوق کے نام پر کام کرنے والوں کے ذریعے اسلامی احکام کا مذاق اُڑایا گیا? کبھی حدود، کبھی قصاص، کبھی دیّات، کبھی عورت اور مرد کے حقوق اور کبھی شرعی و اسلامی سزاؤں کا مسئلہ اُٹھا کر ہر ملک میں اور عالمی سطح پر اسلامی احکام و شریعتِ مقدسہ کی تحقیر کی گئی? 

پانچواں مرحلہ ارکانِ دین کی توہین کا ہے، جو اَب شروع ہوا ہے کہ دین کے ارکان کی تحقیر کی جائے اور ان کا تقدس پائمال کیا جائے? اس مرحلہ میں قرآن سوزی اور مقدس ہستیوں کے توہین آمیز کارٹون بنانا یا اُن کے خلاف توہین آمیز کتابیں لکھوانا اور مصنفین و مؤلفین کو ایوارڈ اور تمغے دینا شامل ہے? اس سلسلے میں آخری انتہائی ناپاک حرکت جو انہوں نے انجام دی وہ یہی توہین آمیز فلم ہے اور یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے? شیطانی منصوبے کا جواب چند اجتماعات اور ریلیاں نہیں ہے، بلکہ اس کا جواب یہ ہے کہ ایک باقاعدہ تحریک اور مسلسل بیداری شروع ہو، جس کے اندر حرکت آئے اور تمام طبقات اس میں شامل ہو جائیں?

توہین آمیز فلم:
پہلے انہوں نے اس فلم کا تیرہ یا چودہ منٹ کا ایک کلپ نیٹ پہ ڈالا ہوا تھا اور اب پوری فلم ڈال دی ہے، جو دو گھنٹے کے لگ بھگ ہے? اگرچہ وہ ویب سائٹ پاکستان میں بلاک ہے اور شاید یہاں دیکھی نہیں جاسکتی، لیکن دنیا کے مختلف تعلیمی مراکز، مشرقی و مغربی یونیورسٹیوں، کالجز اور اس طرح کے دیگر کمیونٹی مراکز میں اس فلم کو باقاعدہ اعلان کرکے دکھانے کا عمل شروع کیا گیا ہے? البتہ کئی ممالک نے اُس پر پابندی لگائی ہے، حتی? کہ غیر اسلامی ممالک جیسے روس نے اس پر پابندی لگا دی ہے اور اسے غیر قانونی قرار دیا ہے، لیکن ابھی تک بعض اسلامی ممالک نے بھی اس کو بلاک نہیں کیا?
 
اُن اسلامی ممالک میں یہ فلم دیکھی اور چلائی جا رہی ہے? یہ مقدساتِ دین کی بے حرمتی کرنا پانچواں مرحلہ تھا جو دراصل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک طویل جنگ کا حصہ ہے? جس سے ان کا مقصد ایک تو مقدسات کے تقدس کو زائل کرنا، مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنا اورِ آزادی رائے کا بہانا بنا کر غیر مسلموں کے اندر اسلام کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنا ہے اور دوسرا مقصد نظامِ اسلامی کی بجائے اپنے پلید نظام کو دنیا کے اوپر نافذ کرنا ہے?

بیداری کی تحریک دراصل اسلامی نظام کے غلبے کی تحریک ہے: یہ عالمی جنگ جو اس وقت جاری ہے، اس میں شیطانی نظام کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ مکتبِ اسلام و مکتبِ قرآن ہے، جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمنان اسلام ہمارے بنائے ہوئے ایٹم بم سے نہیں ڈرتے، بلکہ ایران کے اسلامی انقلاب سے ڈرتے ہیں? ایٹمی طاقت سے نہیں ڈرتے، کیونکہ یہ خود ہم سے کہیں زیادہ بڑی ایٹمی طاقت ہیں? اس لئے اُس حقیقت سے ڈرتے ہیں جو واقعاً اُن کے لئے خوفناک ہے، یعنی اسلامی نظام? بالکل اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علامہ اقبال (رہ) نے اپنی معروف نظم ابلیس کی مجلس شوری? میں شیطان کا یہ مقولہ ذکر فرمایا کہ شیطان نے اپنے چیلوں سے کہا کہ میں اس وقت سے ڈرتا ہوں کہ کہیں اُمت بیدار نہ ہوجائے? اگر یہ بیدار ہوگئی تو پھر شیطانی نظام کو نابودی سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا? اسی لیے اس وقت کی شیطانی طاقتوں نے دنیائے اسلام کے اندر ایسے منظر نامے خلق کئے اور ایسے پروگرام شروع کئے، جن کا مقصد مسلمانوں کو تقسیم کرنا، ایک دوسرے کا دشمن بنانا، ایک دوسرے کے مقابلے میں لانا، فرقوں کے اندر اختلافات کی آگ بھڑکانا ہے، تاکہ بیدار ہوتی ہوئی امت کو کمزور کیا جاسکے? 

دشمن یہ سمجھتا ہے کہ یہ جنگ جو حکام کی تذلیل سے شروع ہوئی اور آج ارکانِ دین کی توہین تک جا پہنچی ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ مسلمان بیدار اور ہوشیار نہیں اور ہم نے اسلامی حکام کی توہین کی، یہ خاموش رہے، امت کی توہین کی، یہ خاموش رہے، احکام کی اور شریعت کی توہین کی یہ خاموش رہے، میڈیا پہ آکر اسلامی احکام کا تمسخر اُڑایا، یہ خاموش رہے، علماء کی توہین کی گئی یہ خاموش رہے، مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتلِ عام کروایا تو بھی یہ خاموش رہے? دشمن نے دیکھا کہ یہاں ہر مسئلے میں خاموشی و سکوت ہے اور میدان ہموار ہے? اس لیے دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان اور اسلامی دنیا کیخلاف جتنا بھی تجاوز کیا جائے، سامنے نہ کوئی مورچہ اور نہ کوئی دیوار? لیکن یہ دشمن کی بھول ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں امام خمینی (رہ) کے متوالے نہ صرف موجود ہیں، بلکہ متحد اور بیدار بھی ہیں اور تحریک بیداری امت مصطف?ی (ص) اس کا ایک واضح ثبوت ہے?

بیداری کی تحریک امت کے اتحاد اور نجات کی تحریک ہے:
شیطانی طاقت اور اسکے چیلوں کے پاس چند ہتھیار ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر انہوں نے اسلامی دنیا کو موجودہ ابتر حالت تک پہنچایا ہے? ان میں سے ایک ہتھیار سیاسی ابتری ہے? ہر ملک کیلئے سیاسی ابتری، سیاسی بحران، اور معاشی بدحالی امریکہ کا بہت بڑا ہتھیار ہے، امریکہ چاہتا ہے کہ مسلمان اقوام کے اندر معاشی بدحالی ایجاد کرکے انہیں اپاہج کر دیا جائے، یہ وہ کوئی حرکت نہ کرسکیں? اسکے علاوہ فرقہ واریت دشمنانِ اسلام کا ایک تیز خنجر ہے جو انہوں نے اسلام کی پیٹھ میں گھونپا ہے اور جس نے بہت نقصان پہنچایا ہے? اسی کے ذریعے آج پیکرِ مسلمین و اسلام پارہ پارہ ہے? بیداری امت کی اس تحریک کے ذریعے دشمن ہر ہتھیار کو ناکام بنایا جا سکتا ہے اور اسلام دشمن طاقتوں کے سارے خواب چکنا چور ہوسکتے ہیں?